دبئی میں 63 ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپسی کے خواہش مند


دبئی میں 63 ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپسی کے خواہش مند

دبئی میں پاکستانی قونصل خانے کا کہناہے کہ 2 ہزار بیمار افراد بھی فوری انخلاء کی درخواست کے ساتھ رجسٹریشن کراچکے ہیں اور بڑی تعداد میں خواتین نے بھی وطن واپسی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، قونصل خانے کا کہنا ہےکہ دبئی میں 63 ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپسی کے خواہش مند ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 6 ہزار سے زائد افراد ’اسپیشل فلائٹس‘ سے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

پی آئی اے حکام کا کہناہے کہ متعدد مستحق افراد کو وطن واپسی کا مفت ٹکٹ بھی دیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہناہے کہ  دبئی میں قیام پذیر تقریباً 5 ہزار حاملہ پاکستانی خواتین نے وطن واپسی کے لیے رجسٹریشن کرالی ہے۔

پاکستانی سفارتی حکام نے اس امید کا اظہار کیا ہےکہ اگلے ماہ سے اسپشل فلائٹس کی تعداد میں اضافہ ہو جائے گا اور  عیدالفطر کے بعد ریگولر پروازیں چلنے کا امکان ہے۔

قونصل خانے کے مطابق نوکریوں سے برخاست ہونے والے 23 ہزار پاکستانی وطن واپسی کے متمنی ہیں،  17 ہزار پاکستانی سیاح ہیں جب کہ زیادہ ترافراد نوکری کی تلاش میں آئے تھے جو کورونا کےسبب نارمل ائیرآپریشن بند ہونے سے دبئی میں پھنس گئے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری