پاکستان؛ کورونا وائرس کے حملوں میں اضافے کے ساتھ لاک ڈاوٴن میں مزید نرمی کا فیصلہ


پاکستان؛ کورونا وائرس کے حملوں میں اضافے کے ساتھ لاک ڈاوٴن میں مزید نرمی کا فیصلہ

پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 737 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 34370 تک جاپہنچی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 267 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 218 اور پنجاب میں 214 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

جبکہ بلوچستان میں 27، اسلام آباد 6، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر ممیں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

 دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک مزید لاک ڈاون کا متحمل نہیں ہو سکتا آہستہ آہستہ اس میں مزید نرمی لائیں گے۔

گزشتہ روزوزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی کابینہ نے عوام کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک مزید لاک ڈاون کا متحمل نہیں ہو سکتا، آہستہ آہستہ لاک ڈاوٴن میں مزید نرمی لائیں گے اور صوبوں سے اتفاق رائے کے بعد جلد ٹرانسپورٹ اور ٹرینیں بھی کھولیں گے۔

وزیراعظم نے وزارت اطلاعات کو بھرپور آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو ایس او پیز کی پابندی اور احتیاطی تدابیر کی ترغیب دینا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں معاون خصوصی اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے آگاہی مہم کیلئے فنڈز مانگ لئے، جس پر وزیر اعظم نے متعلقہ وزارتوں کو اشتہارات کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری