اقوام متحدہ کا بھارت کے انسداد دہشتگردی قوانین پر نظرثانی کا مطالبہ


اقوام متحدہ کا بھارت کے انسداد دہشتگردی قوانین پر نظرثانی کا مطالبہ

اقوام متحدہ نےبھارت کے انسداد دہشتگردی قوانین پر شدید تنقید کرتے ہوئے فوری طورپرنظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ نے بھارت کے انسدداد دہشت گردی قوانین پر شدید تنقید کی ہے، یو این انسانی حقوق کے اعلیٰ عہدے داروں نے بھارتی قوانین پر نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا۔

عالمی ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ بھارتی انسداد دہشت گردی قوانین انسانی حقوق کے اصولوں پر پورا نہیں اترتے، بھارت ان قوانین پر نظر ثانی کرے۔

اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج انہی غیر انسانی قوانین کا سہارا لے کر کشمیریوں پر ظلم کر رہی ہے، انسانی حقوق کے عالمی مبصرین متعدد بار بھارتی قوانین پر اعتراضات اٹھا چکے ہیں۔

ادھر اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارتی قوانین پر اعتراض پاکستانی اور کشمیری موقف کی تائید ہے، پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے کہ کشمیر میں حق خود ارادیت کی جدوجہد دہشت گردی نہیں، بھارتی سرکار ان قوانین کا سہارا لے کر اختلاف رائے کو دبا رہی ہے۔

یاد رہے کہ بھارت جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر چکا ہے، جس کے بعد بھارت مسلسل اس کوشش میں ہے کہ کشمیریوں کو ان کی اپنی زمین پر اقلیت میں بدل دے، جب کہ بھارتی فوج نے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد وادی میں لاک ڈائون بھی لگایا جو آج تک جاری ہے اور اس دوران ہزاروں کشمیریوں کو جیلوں میں ڈالا جا چکا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری