یوم امام علی علیہ السلام؛ اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس، سیکیورٹی پلان کا جائزہ


یوم امام علی علیہ السلام؛ اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس، سیکیورٹی پلان کا جائزہ

ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ) میں ایک اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی پی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی پی اسپیشل برانچ، جوائنٹ ڈی جی آئی بی، ڈی آئی جیز(ایسٹ، ساؤتھ، ویسٹ، سی ٹی ڈی، سی آئی اے اور ٹریفک)،پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

 اجلاس کے دوران کراچی بالخصوص اور اندرون سندھ بالعموم کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیاگیاتاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

اجلاس میں لاک ڈاؤن، سٹریٹ کرائم اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے حکمتِ عملی مرتب کی گئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے دیئے گئے احکامات کی روشنی میں مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے گا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے رمضان المبارک میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقداما ت کئے جائیں گے۔

اس موقع پر عوام سے اپیل کی گئی کہ صوبے بھر میں امن ا مان قائم رکھنے کے لیے مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کی پاسداری کریں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری