پی آئی اے کا سعودی عرب میں پھنسے شہریوں کو سلسلہ وار وطن لانے کا فیصلہ


پی آئی اے کا سعودی عرب میں پھنسے شہریوں کو سلسلہ وار وطن لانے کا فیصلہ

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے سعودی عرب کےلئے پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پی آئی اے کی پرواز آج ریاض سے 250 پاکستانیوں کو لے کر لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتہ کے روز پی آئی اے کی ایک اور پرواز مدینہ سے 250 پاکستانیوں کو لے کر کراچی پہنچے گی۔

18 مئی کو پی آئی اے کی پرواز جدہ سے 250 پاکستانیوں کو فیصل آباد لائے گی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 21 مئی کو پی آئی اے کی پرواز دمام سے اسلام آباد کے لیے آپریٹ ہو گی۔

 

خیال رہے کہ پی آئی اے نے مشرق وسطیٰ کی پروازوں میں کھانا فراہم کرنے کی سروس بند کر دی ہے۔

پی آئی اے حکام کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ دبئی، ابوظہبی، سعودی عرب، مسقط اور عمان کی پروازوں میں مسافروں کو کھانا فراہم نہیں کیا جائے گا۔حکام نے کہا کہ یہ پابندی کورونا وائرس سے بچائو کے اقدامات کے تحت عائد کی گئی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری