شہادت مولائے کائنات؛ پنجاب حکومت نے جلوس پر پابندی کردی


شہادت مولائے کائنات؛ پنجاب حکومت نے جلوس پر پابندی کردی

پنجاب حکومت نے صوبہ بھرمیں یومِ مولائے کائنات امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلالم سمیت دیگر جلوس نکالنے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، محکمہ داخلہ پنجاب نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اور یوم علی علیہ السلام  پر جلوس نکالنے پر پابندی عائد کر دی  تاہم ایس او پیز پورا کرنے پر امام بارگاہوں اور گھروں پر مجالس کی جاسکیں گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مجالس کا دورانیہ ایک گھنٹہ ہو گا جس میں محدود تعداد میں لوگ شرکت کر سکیں گے۔

نوٹیفیشن میں کہا گیا ہےکہ امام بارگاہوں میں مجالس فرش پر ہوں گی اور شرکا میں فاصلہ 6 فٹ ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بچوں، 50 سال سے زاائد عمر کے افراد اور بیماروں کو امام بارگاہوں میں نہیں آنا چاہیے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری