بیرون ملک کورونا سے جاں بحق افراد کی میتیں وطن لانےکا فیصلہ


بیرون ملک کورونا سے جاں بحق افراد کی میتیں وطن لانےکا فیصلہ

حکومت پاکستان نے بیرون ملک کورونا سے جاں بحق افراد کی میتیں وطن لانے کی اجازت دے دی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وفاقی حکومت کی ہدایت پرسول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نےنوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں میت منتقلی کےلیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کےایس او پیز پرعملدرآمد لازمی قرار دیا ہے۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق میت کی فضائی منتقلی کے لیے سیل کردہ تابوت لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور میت کی منتقلی پر مامور متعلقہ عملے کے لیے ڈس انفیکشن سمیت حفاظتی اقدامات بھی لازم ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے تحت بیرون ملک سے میت مسافر طیارے کے کارگو یا کارگو طیارے میں لائی جاسکے گی اور میت کو پاکستان لانے سے پہلے ائیرلائن سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 48 گھنٹے پہلے آگاہ کرے گی۔

اس حوالے سی اے اے نے تمام ائیرلائنز، چارٹر فضائی کمپنیوں اورگراؤنڈ ہینڈلنگ اداروں کا آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث انتقال کر جانے والوں کی میتوں کو پاکستان نہ لانے کی وجہ عالمی سطح پر ائیرپورٹس کی بندش ہے لیکن میتوں کو پاکستان لانے کے لیے انتظامات شروع کر رہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری