کورونا وائرس؛ کویت کی پاکستان سے مدد کی اپیل پر طبی عملہ روانہ کرنے کا فیصلہ


کورونا وائرس؛ کویت کی پاکستان سے مدد کی اپیل پر طبی عملہ روانہ کرنے کا فیصلہ

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظرکویت نے پاکستان سے طبی امداد کی اپیل کی تھی جس پر پاکستان نے مثبت جواب دیتے ہوئے600 افراد پر مشتمل طبی عملہ کویت بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان کی وزارت برائے  سمندر پار پاکستانی و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ نے جمعرات کو اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ پاکستان سے 600 طبی ماہرین کویت بھیجے جائیں گے۔

کویت کی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے پاکستان سے مدد مانگی گئی تھی۔

 وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے کویتی حکومت کی درخواست پر 600 ماہرین کویت بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بہت جلد طبی ماہرین کو خصوصی پروازوں کے ذریعے کویت بھیجا جائے گا۔

علاوہ ازیں کویت میں ساڑھے 5 ہزار پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں جنہیں خصوصی پروازوں کے ذریعے واپس لایا جائے گا۔ اس ضمن میں کویتی حکومت کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے۔ زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ کویت میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے 4 خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔

زلفی بخاری کے مطابق وہ پاکستانی جو بیرون ممالک سے واپس آئیں گے اور ان کے پاس روزگار کا انتظام نہیں ہوگا تو انہیں پورٹل پر رجسٹرڈ کیا جائے گا۔  اس سلسلے میں ایک خصوصی پورٹل جون سے کام کرنا شروع کردے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری