پاکستان؛ رش والے مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار


پاکستان؛ رش والے مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے کہا ہے کہ رش والی جگہوں پر ماسک پہننا لازمی ہوگا جس کا نوٹی فکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کااعلان کرتے ہی رش والی جگہوں پر ماسک کو لازمی قراردے دیا ہے۔

حکومت نے تسلیم کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے اس لیے شہریوں کو ایس او پیز پر عمل کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاق کی جانب سے لوگوں کو ماسک پہننے کا پابندکیا گیا ہے  اور اس سلسلے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ظفر کا کہنا تھا کہ رش والی جگہوں پر ماسک پہننا لازمی ہوگا جس کا نوٹی فکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری