ایس او پیز پر عملدرآمد کے باوجود گرفتاریاں قابل مذمت ہیں، علامہ حسن ظفر


ایس او پیز پر عملدرآمد کے باوجود گرفتاریاں قابل مذمت ہیں، علامہ حسن ظفر

معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نے کہا ہے کہ عزاداروں کی گرفتاری سے تعصب کی بو آتی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، معروف عالم دین علامہ حسن ظفر کا کہنا ہے کہ عزاداروں نے تمام احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا ۔جلوس کے دوران جگہ جگہ عزاداروں میں ماسک تقسیم کئے جاتے رہےاور سینیٹائزر بھی استعمال کیا گیا۔

نشتر پارک سے جلوس منظم انداز میں برآمد ہوا تمام تر پابندیوں کے باوجود عزاداران رات سے ہی نشتر پارک پہنچنا شروع ہو گئے تھے۔

 انہوں نے کہا کہ پولیس نے سیکڑوں پرامن عزاداروں کو گھرواپس جاتے ہوئے مختلف علاقوں سے گرفتار کرلیا۔

علامہ حسن ظفر نے گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کے باوجود گرفتاریاں سراسر زیادتی ہے۔

 علامہ حسن ظفر نے یوم علیؑ کے مرکزی جلوس کے اختتام پر مجلس سے خطاب کیا اور حضرت علیؑ کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری