یمن؛ الحدیدہ پر سعودی اتحادی افواج کے درجنوں فضائی حملے


یمن؛ الحدیدہ پر سعودی اتحادی افواج کے درجنوں فضائی حملے

یمنی ذرائع کا کہناہے کہ سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے الحدیدہ سمیت یمن کے مختلف علاقوں پر درجنوں وحشیانہ حملے کئے ہیں۔

تسنیم نیوز کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادنے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الحدیده پر 58 مرتبہ حملے کئے جس کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ ہوئے۔

المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ اتحادی افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر میزائلوں، راکٹوں اور توپ کے گولوں سے حملے کئے۔

 

یمن کے خلاف جنگ اور جارحیت کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب سویڈن میں صنعاء اور ریاض کے وفد کے مابین 18 دسمبر 2018 کو الحدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تاہم سعودی جنگی اتحاد نے اپنی ہی اعلان کردہ جنگ بندی کی ایک دن بھی پابندی نہیں کی اور اس اعلان کے محض چند گھنٹے بعد ہی یمن کے رہائشی علاقوں اور شہری اہداف کو زمینی اور فضائی حملوں کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں۔

سعودی اتحادی افواج کے حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے بے گھرہوچکے ہیں اور عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری