چمن اور طور خم بارڈر کو پورے ہفتے کھلا رکھنے کا فیصلہ


چمن اور طور خم بارڈر کو پورے ہفتے کھلا رکھنے کا فیصلہ

وفاقی وزارت داخلہ نے چمن اور طور خم بارڈر کو پورے ہفتے کھلا رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے مقامی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حکومت پاکستان نے پاک افغان سرحد کھولنے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستانی حکام نے بھی کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا پر کنٹرول پانے کےلیے فضائی، زمینی اور سمندری سرحدیں بند کردیں تھیں تاہم ایک ماہ سے زائد سرحدی بندش کے بعد پاکستانی حکام نے پاک افغان سرحد دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے چمن اور طور خم بارڈر کو پورا ہفتہ کھلارکھنے کے فیصلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن میں وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ہفتے میں چھ دن تجارتی ٹرکوں کی آمد و رفت کےلیے مختص ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ کا روز پیدل آنے جانے والوں کےلیے مختص ہوگا، وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ہفتہ کا روز پیدل آنے جانے والوں کیلئے مختص ہوگا، جس سے متعلق ایف آئی اے، ایف سی کے پی، ایف سی بلوچستان کو آگاہ کردیا۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے افغانستان میں نئے اور جان لیوا کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد پاک افغان سرحد بند کردی تھی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری