منشیات سمگلنگ پر غیرملکی باشندے کو 27ماہ قید اور جرمانہ
انسداد منشیات کی خصوصی عدالت راولپنڈی ڈویژن کے جج سہیل ناصر نے منشیات سمگل کرتے پکڑے جانے والے نائجیرین باشندے کو 27ماہ قید اور جرمانہ کی سزا سنادی۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اے این ایف نے سولہ مئی 2018کو نائجیریا جانے والے مسافر جانسن کو گرفتار کر کے 1436گرام اور خاتون ملزمہ جینیفر کے قبضے سے 360گرام ہیروئن برآمد کی تھی۔
جینیفر سترہ دسمبر 2018کو اپنے جرم کا اعتراف کر کے 9ماہ سزا بھگتنے کے بعد رہا ہوگئی تھی۔
عدالت نے گزشتہ روز جیل سے جانسن کا بیان آ لائن اور استغاثہ کے دیگر پانچ افراد کی شہادتیں قلمبند کر کے وکلاء کی بحث مکمل ہونے پر ملزم کو قید اور جرمانہ کی سزا سنادی۔