وینزویلا کو تیل کی سپلائی میں رکاوٹ کا ذمہ دار امریکا ہو گا: ایران


وینزویلا کو تیل کی سپلائی میں رکاوٹ کا ذمہ دار امریکا ہو گا: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے خبردار کیا ہے کہ وینزویلا کو تیل کی ترسیل روکنے کے لیے کسی بھی اقدام کا ذمہ دار امریکا ہو گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ  ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کو لکھے گئے خط میں وینزویلا کو تیل سپلائی میں ممکنہ رکاوٹ ڈالنے کی امریکی کوششوں سے آگاہ کیا ہے۔
جواد ظریف کا کہنا ہے کہ کیریبین میں امریکی بحریہ کی تعیناتی ایرانی تیل کی وینزویلا کو ترسیل میں مداخلت کے لیے کی گئی ہے، اس طرح کا کوئی بھی اقدام غیر قانونی اور لوٹ مار کی قسم سے تعبیر ہو گا۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی بحریہ کے 4جہازوں کی ایران کے ٹینکروں سےممکنہ تصادم کے لیے موجودگی کی اطلاعات ہیں، کسی بھی غیر قانونی اقدام کے نتائج کا ذمہ دار امریکا ہوگا۔
دوسری جانب وینزویلامیں امریکی مندوب کا کہنا ہے کہ وینزویلا اپنے تیل کے شعبے کی بحالی کے لیے ایران کو سونے میں ادائیگی کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ امریکا نے ایران اور وینزویلا کی تیل برآمدات کے خلاف پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری