عیدالفطر کے فوری بعد حج 2020ء کا حتمی فیصلہ ہونے کا امکان


عیدالفطر کے فوری بعد حج 2020ء کا حتمی فیصلہ ہونے کا امکان

رواں سال حج ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے کورونا وائرس کی صورتحال کو مدنظرر کھتے ہوئے فیصلے کا حتمی اعلان عیدالفطر کے فوراً بعد کئے جانے کا امکان ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ  سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کی صورتحال کے پیش نظر سعودی وزارت حج کی جانب سے پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک کو ہدایت کی گئی تھی کہ فی الوقت تمام حج معاہدے وقتی طور پر ملتوی کئے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق حج کے حوالے سے اہم اسلامی ممالک کی مشاورت سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سعودی وزارت حج نی15 رمضان المبارک کو حج کے حوالے سے فیصلہ کرنا تھا تاہم ابھی تک اس فیصلے کا اعلان نہیں کیا جا سکا۔ سعودی حکومت نے 21 رمضان سے عیدالفطر کے بعد 8 شوال تک سرکاری چھٹیاں دے دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے یہ اعلان 7شوال کو کیے جانے کا امکان ہے۔

وزارت مذہبی امور نے سعودی وزارت حج سے رابطہ بھی کیا ہے اور استفسار کیا ہے کہ رواں سال حج ہوگا یا نہیں یا اس حوالے سے کیا انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

سعودی عرب کی جانب سے حکومت کو جواب دیا گیا ہے کہ کورونا کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔صورتحال کلیئر ہونے پر تمام ممالک کا آغاز کیا جائے گا۔

حکام وزارت مذہبی امورکا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ حج سے متعلق ایس او پیز کے مطابق انتظامات کریں گے۔ ایک کمرے میں ایک شخص کو رکنے کی اجازت ہوئی تو حج مہنگا ہوگا۔

حکام وزارت مذہبی امور کا مزید کہنا ہے کہ رمضان کے بعد حج کا فیصلہ ہوا تو ہنگامی انتظامات کرنے ہونگے۔ رمضان المبارک کے بعد اگر حج کرانے کا فیصلہ ہوا تو ہمارے پاس وقت کم ہوگا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری