افغانستان میں مساجد پر دہشت گردوں کا حملہ متعدد نمازی شہید


افغانستان میں مساجد پر دہشت گردوں کا حملہ متعدد نمازی شہید

افغانستان میں دو مساجد پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے متعدد نمازیوں کوشہید کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان حکام کا کہناہے کہ صوبہ پروان اور خوست میں دو مساجد پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے 11نمازیوں کو خاک وخون میں غلطاں کردیا ہے۔

صوبہ پروان کے گورنر کے ترجمان «وحیده شهکار» کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے «خلال زیی» نامی علاقے میں ایک مسجد میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم ازکم 8نمازی مارے گئے۔

انہوں نے کہا کہ فائرنگ سے 5 افراد شدید زخمی ہیں جنہیں اسپتال پہنچایا گیا ہے۔

دوسری طرف صوبہ خوست سے اطلاع ہے کہ «کورچک» نامی علاقے کی ایک مسجد پر بھی نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا جس میں 3نمازی جاں بحق اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان حکام کا کہنا ہےکہ مساجد پر حملوں میں طالبان ملوث ہیں۔ جبکہ طالبان نے مساجد پر حملوں سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کابل حکام ہی مساجد پر حملوں میں ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ ابھی تک کسی گروہ نے مساجد پر حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری