عراق؛ «جرف الصخر» میں داعش کا حملہ پسپا/ متعدد تکفیری ہلاک
عراقی رضاکارفورسز کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ «جرف الصخر» نامی علاقے میں تکفیری دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرکے متعدد شرپسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی رضاکارفورسز نے صوبہ بابل کے شمال میں امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کا ناپاک منصوبہ خاک میں ملاتے ہوئے متعدد داعشی درندوں کو ہلاک کردیاہے۔
المسیرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ داعشی دہشت گرد «جرف الصخر» نامی علاقے پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے تھے، سیکیورٹی فورسز کی فوری جوابی کارروائی کی وجہ سے ناکام رہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ عراق میں داعش کے حملوں میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ عراقی وزیراعظم نے حشد الشعبی کے کمانڈروں سے ملاقات کے دوران اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ملک بھرسے تکفیری دہشت گردوں کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جائے گا۔