عراق؛ سیکیورٹی فورسز نے داعش کا سربراہ گرفتار کرلیا


عراق؛ سیکیورٹی فورسز نے داعش کا سربراہ گرفتار کرلیا

ذرائع کا کہناہے کہ عراقی سیکیورٹی فورسزنے بدنام زمانہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کا سربراہ گرفتار کرلیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سیکیورٹی فورسزنے خفیہ اطلاع پر ابوبکر البغدادی کے جانشین عبدالناصر قرداش کو گرفتار کرنے کا اعلان کیاہے۔

عراقی فوج کا کہناہے کہ تکفیری دہشت گرد کے کے موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاع  پر کارروائی کی گئی جس کے دوران عالمی دہشتگرد ابوبکر البغدادی کے جانشین عبدالناصر قرداش کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

فورسزنے تکفیری دہشت گرد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے۔

واضح رہے کہ قرداش ابو بکر البغدادی کے جانشین سمجھا جا رہاتھا۔

ابو بکر البغدادی 26 اکتوبر 2019 میں شام کے شہر ادلب میں امریکی ہیلی کاپٹروں کے حملے میں ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری