فلسطین میں صہیونی حکومت کے انسانیت سوزمظالم میں امریکا برابرکا شریک ہے، ظریف
اسلامی جموریہ ایران کے وزیرخارجہ نے ٹویٹری پیغام میں کہا ہے کہ امریکیوں نے ہمیشہ صیہونی وزیراعظم کے مفادات کو ترجیح دی ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اسلامی جموریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکی حکام صیہونی حکومت کے تمام جرائم میں برابر کے شریک اور ذمہ دار ہیں۔
ظریف کا کہنا ہے کہ کہ اسرائیلی حکومت کے انسانیت کے خلاف ہونے والے تمام جرائم میں امریکی اہلکار بھی شامل ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے جمعرات کو ٹویٹری پیغام میں کہا ہے کہ امریکی حکام فلسطینی سرزمین پر قبضے سے لے کر بچوں کے قتل تک تمام جرائم میں ملوث ہیں۔
انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی نتن یاہو کے مفادات کو ترجیح دے گا چاہے وہ امریکی محکمہ خارجہ میں ہو یا وائٹ ہاؤس میں اسرائیل کے تمام تر جرائم میں برابر کا شریک ہے۔
امریکی ہتھیاروں سے کیے گئےبشریت کے خلاف تمام جرائم میں ہم پلہ اور اس کے ذمہ دار ہیں۔ جواد ظریف نے کہا کہ فلسطینی، ریفرینڈم کے ذریعے اپنے حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوری طریقے سے اپنے مطالبات پیش کرنے والوں کو برا نہیں کہا جا سکتا۔
وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جمعرات کو ٹویٹ کیا کہ امریکا اور مغرب، جمہوریت سے خوف زدہ کیوں ہیں؟
انہوں نے کہا ایسا ہرگز نہیں ہو سکتا کہ فلسطینی، مغرب کی کالی کرتوتوں کی تلافی کریں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپ میں گیس چیمپرز میں یہودیوں کے قتل عام کی ذمہ داری مغرب پر عائد ہوتی ہے۔