کراچی: لاہور سے آنیوالا مسافر طیارہ گرکر تباہ، 100 کے قریب افراد کی ہلاکت کا خدشہ+تصاویر


کراچی: لاہور سے آنیوالا مسافر طیارہ گرکر تباہ، 100 کے قریب افراد کی ہلاکت کا خدشہ+تصاویر

کراچی: ائیر پورٹ کے قریب لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں تقریباً 100 افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی قومی ائیرلائن کی پرواز ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگئی۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ سول ایوی ایشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پی آئی اے کی پرواز کا لینڈنگ سے ایک منٹ قبل کا ائیرٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

ذرائع سول ایوی ایشن کا کہنا ہےکہ طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی اور لینڈنگ سے پہلے اس کے پہیے نہیں کھل رہے تھے جس پر پرواز کو راؤنڈ اپ کا کہا گیا لیکن اس دوران جہاز گر گیا۔

ذرائع کے مطابق حادثےکا شکار طیارےمیں 90 سے زائد مسافرسوار تھے جن میں  85 مسافر اکانومیکلاس میں، 6 بزنس کلاس جب کہ دیگر عملے کے ارکان تھے۔

ذرائع کے مطابق طیارہ ماڈل کالونی اور ملیر کینٹ کے قریب جناح گارڈن کے پاس آبادی پر گرا ہے اور اس میں گرتے ہی ہولناک آگ لگ گئی، طیارہ گرنے سے علاقے میں کے الیکٹرک کی تاریں اور ٹیلی فون کی تاریں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ طیارہ گرنے سے قبل قریب موجود رہائشی عمارتوں کی چھتوں سے ٹکرایا جس سے کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور گھروں کی چھتوں پر بھی آگ لگ گئی جب کہ طیارہ گرنے کے بعد علاقے میں کھڑی گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔

کشور پاکستان , کشور پاکستان , کشور پاکستان , کشور پاکستان , کشور پاکستان , کشور پاکستان ,

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری