کورونا وائرس؛ ملک بھرمیں احتیاطی تدابیرپر سختی سے عمل نہ کیاگیا تو حالات قابوسے باہرہوں گے، ظفرمرزا


کورونا وائرس؛ ملک بھرمیں احتیاطی تدابیرپر سختی سے عمل نہ کیاگیا تو حالات قابوسے باہرہوں گے، ظفرمرزا

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ شہری شاید یہ سمجھ رہے ہیں کہ بیماری عید تک تھی اور عید کے بعد ختم ہوجائے گی جو بہت بڑی غلط فہمی ہے، احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو یہ وبا بہت بڑے سانحے میں تبدیل ہو سکتی ہے، اگرہم نےغیرذمےداری کامظاہرہ کیاتوبیماری پھیلے گی اورلاک ڈاؤن بھی کرناہوگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عید پر لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی جس کے بعد لوگوں نے بے احتیاطی کی، بازاروں میں جائیں تو لگتا ہے ملک میں کورونا نام کی کوئی بیماری نہیں، بیماری ختم نہیں ہوئی بلکہ بڑھ رہی ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے خبردار کیا ہے کہ اگر ہم نےاحتیاطی تدابیراختیار نہ کیں اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا توبہت بڑاسانحہ پیدہوسکتاہے۔
ظفرمرزا نے مزید کہا کہ عوام سےکہتاہوں بیماری کوروکنےکاسبب بنیں،پھیلانےکانہ بنیں، عیدکےبعدحکومت صورتحال کادوبارہ جائزہ لےگی، صورتحال یہی رہی توحکومت لاک ڈاوَن میں نرمی کےفیصلےپرنظرثانی کرسکتی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری