پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مارگرایا


پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مارگرایا

پاک فوج کے ذرائع کا کہناہے کہ بھارتی جاسوس ڈرون سرحد کے رکھ چکری سیکٹر پر گرایا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، کواڈ کاپٹر ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر پر گرایا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے خبر دی ہے کہ پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر 650 میٹر پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اس سے قبل لائن آف کںٹرول پر شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری کی گئی تھی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے اہلکار سمیت متعدد شہری شہید ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا تھا، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ بھارتی اقدام 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

 گزشتہ سال مارچ میں بھی پاک فوج نے بھارت کا ڈرون ایل اوسی پر مارگرایا تھا، ایل اوسی پر بھارتی ڈرون رکھ چکری سیکٹر پرگرایاگیا تھا، کواڈ کاپٹر ڈرون پاکستانی حدود میں 150 میٹرتک داخل ہوا تھا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری