پاکستان؛ کرونا وائرس کے حملوں میں تیزی، 78شہری جان کی بازی ہارگئے


پاکستان؛ کرونا وائرس کے حملوں میں تیزی، 78شہری جان کی بازی ہارگئے

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھرکے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 78شہری جان کی بازی ہارگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید اٹھتر اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 445 ہے، اس کے بعد پنجاب میں 439 اموات، سندھ میں 427 اموات، بلوچستان میں 46، اسلام آباد میں 23، گلگت بلتستان میں 9 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 6 موت ریکارڈ ہوئی ہے۔

 پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے مزید 78 افراد انتقال کر گئے، جو ایک دن میں کرونا سے سب سے زیادہ اموات ہیں، دوسری طرف گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 2,429 کیسز سامنے آئے۔

کرونا وائرس کی عالمگیر وبا میں پاکستان کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں مزید ایک نمبر کی تنزلی کے بعد دنیا کا 18 واں ملک بن گیا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 66,457 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 1,395 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 6 فی صد ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی 301 ہے۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 2,359 ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 40 ہزار 931 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 2,429 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 24,131 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 26,113 ہو گئی، پنجاب میں 24,104 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 9,067، بلوچستان میں 4,087، اسلام آباد میں 2,192 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 660 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 234 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 12 ہزار 20 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 5 لاکھ 32 ہزار 37 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 12,750 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 6,507 مریض، خیبر پختون خوا میں 2,731 مریض، بلوچستان میں 1,400 مریض، گلگلت بلتستان میں 477 مریض، اسلام آباد میں 161 جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 105 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اب تک خیبر پختون خوا میں 445، پنجاب 439، سندھ 427، بلوچستان 46، اسلام آباد 23، گلگت بلتستان میں 9 اموات ہوئیں

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری