طیارہ حادثہ: سینئر صحافی انصار نقوی کی میت کی شناخت ہوگئی


طیارہ حادثہ: سینئر صحافی انصار نقوی کی میت کی شناخت ہوگئی

طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے سینئر صحافی انصار نقوی کی میت کی شناخت ہوگئی اور ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے ڈی این اے کے ذریعے انصار نقوی کی لاش کی شناخت کی تصدیق کی۔
انصار نقوی کی میت کی شناخت کے بعد سندھ فرانزک لیب کی جانب سے رپورٹ بھی جاری کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق انصار نقوی کی میت کی شناخت ڈی این اے نمونے کے ذریعے ہوئی، ان کے ڈی این اے نمونے صاحبزادے سید شہریار علی نقوی کے سیمپلز سے میچنگ کرگئے۔ 
میت کی شناخت کے بعد صحافی انصار نقوی کے دونوں بیٹے چھیپا سردخانے پہنچے اور اس موقع پر ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
 صاحبزادے شہریار علی نقوی کا کہنا تھا کہ ان کے والد کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر جامع مسجد عسکری 4 میں ادا کیا جائے گا جب کہ تدفین گلستان جوہر بلاک 19 قبرستان میں کی جائے گی۔ 
خیال رہے کہ انصار نقوی 22 مئی کو عید اہلخانہ کے ساتھ منانے کے لیے پی آئی اے کی پرواز 8303 سے  لاہور سے کراچی پہنچ رہے تھے تاہم  ماڈل کالونی میں جہاز حادثے کا شکار ہوگیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری