غیر ملکی ڈرامے پاکستانی پروڈکشن کو تباہ کردیں گے، فواد چودھری


غیر ملکی ڈرامے پاکستانی پروڈکشن کو تباہ کردیں گے، فواد چودھری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ غیر ملکی ڈرامے پاکستانی پروڈکشن کو تباہ کردیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کےمطابق، پاکستان میں آج کل ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے خوب چرچے ہورہے ہیں تاہم سرکاری ٹی وی پر غیر ملکی ڈرامہ دکھائے جانے پر فنکاربرادری اور عام شہریوں نے تنقید کرتے ہوئے اسے پاکستانی انڈسٹری کیلئے نقصان دہ قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیے گئے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ "حیران ہوں کہ پی ٹی وی ہوم دوسرے ممالک کی پروڈکشن پر فخر کررہا ہے۔

آپ کو چاہیے کہ پاکستانی پروڈکشن پر توجہ دیں ورنہ غیر ملکی ڈرامے پاکستانی پروڈکشنز کو تباہ کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک سے ڈرامے خریدنا ہمیشہ ایک سستا سودا رہا ہے تاہم اس کے ہماری اپنی پروڈکشن پر دوررس اثرات مرتب ہوتے ہیں"۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری