لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا فیصلہ آج ہوگا


لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا فیصلہ آج ہوگا

قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران ملک میں کورونا کی صورتحال، اس سے نمٹنے کےلئے کئے جانے والے اقدامات پر بات ہوگی۔ اجلاس میں ملک میں جاری لاک ڈاؤن میں مزید نرمی یا سختی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ملک میں کورونا کی صورت حال کے تناظر میں نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی لاک ڈاون میں مزید نرمی کی جائے گی یا سختی کا فیصلہ آج کرے گی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہورہا ہے، جس میں اجلاس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وزیر اعظم آزاد کشمیر، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ، وفاقی وزرا، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، صوبائی اور وزارت صحت کے حکام شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وافقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی سربراہی میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا تھا جس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ لاک ڈاون صرف اس صورت میں ہوسکتا ہے کہ جب ہمیں لگے کہ ملک کا نظام صحت پر حد سے زیادہ بوجھ پڑ گیا ہے لیکن اس وقت ایسی صورتحال نہیں۔

حکومت پرزور طریقے سے ٹی ٹی کیو (ٹریکنگ، ٹیسٹنگ اور قرنطینہ) کی پالیسی پر عمل کررہی ہے اور ٹریکنگ اور ٹیسٹ کے سافٹ ویئر کے ساتھ ایئرپورٹس پر سکریننگ کے نظام کو بھی بہتر کیا گیا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری