خلیفہ عمر بن عبدالعزیز کے مقبرے کی بے حرمتی قابل مذمت ہے، زاہد اخونزادہ


خلیفہ عمر بن عبدالعزیز کے مقبرے کی بے حرمتی قابل مذمت ہے، زاہد اخونزادہ

علامہ سید ساجد علی نقوی کے ترجمان زاہد علی آخونزادہ نے کہا ہے کہ خلیفہ عمر بن عبدالعزیز کے مقبرے کی بے حرمتی قابل مذمت ہے۔ 

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، علامہ سید ساجد علی نقوی کے ترجمان زاہد علی آخونزادہ نے اپنے ایک بیان میں انہوں کہا کہ مزارات عوام کی عقیدت و احترام کا مرکز ہوا کرتے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی پہلے بھی مذمت کر چکے ہیں۔ 
زاہد علی آخونزادہ نے واقعے کی غیر جانبدارانہ، تحقیقات اور مجرموں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری