وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی مدد کے بجائے رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے، حفیظ الرحمن


وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی مدد کے بجائے رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے، حفیظ الرحمن

وزیراعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت جی بی حکومت کی مدد کے بجائے رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے اور ہم خود کورونا مریضوں کے اخراجات برداشت کررہے ہیں۔ 

وزیراعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کورونا وائرس سےبھی زیادہ خطرناک ثابت ہوئی ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ سندھ کے بعد گلگت بلتستان نے بھی کورونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے وفاقی حکومت کی پالیسی پر تنقید شروع کردی ہے۔
 گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں بین الاضلاعی اور بین الصوبائی راستے بدستور بند رہیں گے۔
پاکستان میں آج تک بھوک سے کسی کی موت واقع نہیں ہوئی لیکن وفاقی حکومت کورونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاق سے 60 کروڑ روپے مانگے تھے جو اب تک نہیں ملے ہیں۔
وزیراعلی جی بی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آگے بڑھیں، تمام سیاسی جماعتیں تعاون کریں گی۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحتی سرگرمیوں کی اجازت سے قبل ضابطہ کاربنایا جائے گا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے ہیں جبکہ وزیراعظم  نے خیبرپختوخوا اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کو سیاحت کھولنے کیلئے ضابطہ کار بنانے کی ہدایت کی ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور اب تک مہلک وائرس سے 11 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 738 ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری