پشاور؛ افغان سرغنہ سمیت دو ملزمان گرفتار، مسروقہ سامان برآمد


پشاور؛ افغان سرغنہ سمیت دو ملزمان گرفتار، مسروقہ سامان برآمد

پشاور میں کیپٹل سٹی پولیس نے شہر کے نواحی علاقوں مین زیر تعمیر مکانات سے گارڈر، ٹی آئرن اور دیگر تعمیراتی مٹیریل چوری کرنے والے گروہ کا سراغ لگا کر افغان سرغنہ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے مقامی ذرائع کے حوالےسے خبر دی ہے کہ  تاج محمد ولد امام صدیم سکنہ یوسف آباد نے تھانہ ناصر باغ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کے زیر تعمیر مکان سے کسی نامعلوم ملزمان نے گارڈر، ٹی آئرن اور دیگر تعمیراتی میٹریل چوری کر لئے ہیں جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔
 ڈی ایس پی ریگی زاہد عالم خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ناصر باغ امتیاز خان نے دوران تفتیش متعدد مشتبہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا جس کے دوران اصل ملزمان کا سراغ لگا کر گزشتہ روزکامیاب کارروائی کے دوران رحمت ولد حبیب اللہ اور حضرت ولی عرف باچہ ولد عبد اللہ ساکنان افغانستان حال یوسف آباد کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضہ سے مسروقہ گارڈر،ٹی آئرن اور دیگر تعمیراتی میٹریل برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ دو عدد پستول بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھرمیں لاکھوں افغان باشندے قانونی اور غیرقانونی طور پر مقیم ہیں اور ان میں سے بہت سارے افغان شہری پاکستان میں دہشت گردی اور شرپسندی میں ملوث رہے ہیں۔
پاکستان حکومت کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ افغان شہری باعزت طریقے سے اپنے ملک واپس چلیں جائیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری