کسی بھی قمیت پرعزاداری کو محدود نہیں کریں گے، مجلس وحدت مسلمین


کسی بھی قمیت پرعزاداری کو محدود نہیں کریں گے، مجلس وحدت مسلمین

سیکرٹری جنرل مجلسِ وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبد الخالق اسدی نے کہا ہے کہ صوبے میں عزاداری کو محدود نہیں کرنے دینگے۔

 وفاق اور صوبائی حکومت کی ایس او پیز کی پابندی کا اطلاق عوام کیساتھ ساتھ انتظامیہ پر بھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس میں کیا۔

علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ محرم الحرام سے قبل پنجاب کی سطح پر بھرپور عزاداری کانفرنس کا انعقاد کریں گے۔

 انہوں نے کہاکہ کورونا کے متاثرین کا کوئی پرسان حال نہیں۔ عوام کو ریلیف دینے کے بجائے حکومت مشکلات میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔

کورونا اور ٹڈی دل کے حملوں کے سبب پنجاب میں تباہی کا سماں ہے حکومت زبانی جمع خرچ کے علاوہ عملی اقدامات کرے۔

پنجاب بھر کے کسانوں کو فوری ریلیف کے حکومتی اعلانات کا نہ ہونا افسوسناک ہے۔ ہم پیرامیڈیکل اور ڈاکٹرز کو سلام پیش کرتے ہیں جو کرونا وائرس کیخلاف فرنٹ لائن جہاد میں مصروف ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری