یمن؛ مختلف شہروں پرسعودی اتحادی افواج کے فضائی حملے
یمنی ذرائع کا کہناہے کہ امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کے اتحادی افواج نے یمن کے مختلف شہروں پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کےمطابق، امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی کرائے کے فوجیوں نے صعدہ، مآرب، حجه اور الجوف پر فضائی حملے کئے۔
المسیرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ مارب کے ۔مجزر علاقے پر دو مرتبہ، صرواح کے علاقے نجد العتق پر 8 مرتبہ، مدغل الجدعان علاقے پر 6 مرتبہ، صوبہ صعدہ کے علاقے کتاف پر 4 مرتبہ، صوبہ حجہ کے علاقے حیران پر 3 مرتبہ اور صوبہ الجوف کے علاقوں المطمه اورخب و الشعف پر 3 مرتبہ بمباری کی۔
واضح رہے کہ ابھی تک ان حملوں میں جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔
سعودی جنگی اتحاد نے نو اپریل کو یمن کے خلاف جنگ بندی کا یک طرفہ اعلان کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ کورونا کے خلاف مہم میں مدد کی غرض سے یمن کے خلاف ہر قسم کے زمینی اور فضائی حملے بند کر دیئے گئے ہیں اور اس کا خیر مقدم کیے جانے کی صورت میں جنگ بندی میں مزید توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔ تاہم سعودی جنگی اتحاد نے اپنی ہی اعلان کردہ جنگ بندی کے آغاز کے تھوڑی ہی دیر بعد یمن پر جارحیت دو بارہ شروع کردی تھی۔
سعودی جنگی اتحاد نے دوہفتے کے بعد ایک بار پھر دعوی کیا تھا کہ یمن کے خلاف یک طرفہ جنگ بندی کی مدت میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔