پاکستان کی ترجیح ملک کا دفاع ہے اس میں کوتاہی نہیں کی جاسکتی، مشیر خزانہ
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کی نمبر ایک ترجیح ملک کا دفاع ہے اس میں کوتاہی نہیں کی جاسکتی، دفاعی بجٹ کی جو بھی ضرورت ہوگی وہ پوری کی جائے گی۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مشیرخزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نمبر ایک ترجیح ملک کا دفاع ہے اس میں کوتاہی نہیں کی جاسکتی، افواج پاکستان اور وزیراعظم سب ملکر دفاعی بجٹ طے کرتے ہیں اس لیے دفاعی بجٹ کی جو بھی ضرورت ہوگی وہ پوری کی جائے گی۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ صوبائی حکومت کا اختیار ہے وہ کسی کوسبسڈی دے یا نہیں اس لیےصوبائی حکومتوں کےمعاملات پروفاقی حکومت مداخلت نہیں کرتی۔
انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کے بعداشیا کی قیمتوں میں کمی آنی چاہیے، صوبائی حکومتوں کو دیکھنا چاہئےاشیاکی قیمتوں میں کیوں کمی نہیں ہورہی، پاکستان میں قیمتیں کنٹرول کرناوفاق اورصوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات پر لیوی 30روپے فی لیٹر لیا جارہا ہے جب کہ حکومت پٹرول پر 17 فیصد ٹیکس لےرہی ہے، کسی بھی اشیاکی ڈسٹریبویشن صحیح نہ ہوتوبحران آجاتاہے، مہنگائی کی شرح 11فیصدسےکم ہوکر8 فیصدہوگئی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزیدکم ہوئیں تومہنگائی میں بھی کمی آئےگی۔