کراچی میں بجلی کا بحران، مزید لوڈ شیڈنگ کا امکان


کراچی میں بجلی کا بحران، مزید لوڈ شیڈنگ کا امکان

پاکستان کے صنعتی شہرکراچی میں گرمی کی شدت کے ساتھ ہی بجلی کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کےمطابق، شہر قائد کو بجلی کی ترسیل کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ کی پیش گوئی کردی۔

کے الیکٹرک کی جانب سے  سستے فرنس آئل کی عدم دستیابی کو جواز بنا کر لوڈ شیڈنگ سے مستثنی علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ کی جا ئے گی۔

کراچی میں بڑھتی گرمی نے شہریوں کو ویسے ہی پریشان کررکھا ہے اور اسی دوران کے الیکٹرک نے بھی لوڈ شیڈنگ بڑھانے کا عندیہ دے دیا۔

کے الیکٹرک کے مطابق شہر میں گرمی میں اضافے اور کاروباری سرگرمیوں کے آغاز سے بجلی کی طلب میں اچانک اضافہ ہوا جبکہ فرنس آئل کی مطلوبہ مقدار بھی فراہم نہیں کی جارہی جس کی وجہ سے سسٹم میں بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق طلب میں اضافہ اور پیداواری صلاحیت متاثر ہونے کے بعد کراچی میں لوڈ شیڈنگ ہوگی او  مستشنیٰ علاقوں میں بھی بجلی منتقطع کی جائے گی۔

کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا تھاکہ شہری بجلی کا مناسب استعمال کریں، جب تک سسٹم میں بجلی کی قلت ہے تب تک اضافی چیزیں چلانے سے گریز کریں۔

دوسری جانب کے الیکٹرک نے پی ایس او سے فرنس آئل کی سپلائی میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سپلائی بروقت کی گئی تو بجلی کی پیداوار میں بہتری کی امید ہے۔

تاجر رہنما کا کہنا تھا کہ شہر میں بیشتر کمرشل سینٹر اور پچاس فیصد صنعتی ادارے بند ہونے کے بعد لوڈ شیڈنگ کا کوئی جواز پیدا نہیں ہوتا،  شام سات بجے تمام کمرشل سینٹرز اور مارکیٹیں بند ہونے کے بعد بھی لوڈ شیڈنگ کراچی کے شہریوں کے ساتھ زیادتی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری