اسپیکر اسد قیصر کی محمد باقر قالیباف کو مبارکباد


اسپیکر اسد قیصر کی محمد باقر قالیباف کو مبارکباد

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے اپنے پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ (مجلس شورائے اسلامی) کا اسپیکر منتخب ہونے پر محمد باقر قالیباف کو مبارکباد دی

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے ایران کی پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب ہونے پر محمد باقر قالیباف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دورہ پاکستان کی دعوت دی ۔

اور دونوں ممالک کے گہرے، دوستانہ، برادرانہ  اور دیرینہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے اور فروغ دینے کا خواہاں ہے اورامید کی جاتی ہے کہ دونوں ممالک کے  باہمی تعلقات کو مزید استحکام اور فروغ ملےگا۔

پاکستان کے اسپیکر نے اپنے بیان میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی جانب سے  کشمیری عوام کی حمایت کرنے کی بھی قدردانی کی۔

پاکستان کے اسپیکر اسد قیصر نے اپنے پیغام میں محمد باقر قالیباف کو اعلی پارلیمانی وفد کے ہمراہ  دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری