امریکی خاتون کے الزامات پر سینیٹر رحمان ملک کا بیان
پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے بھی امریکی خاتون سنتھیارچی کے لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کردی ۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان سینیٹر رحمان ملک نے کہاہے کہ سینیٹر رحمان ملک نے یوسف رضا گیلانی کے بیان کی مکمل تائید کی ہے۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق رحمان ملک نے سنتھیارچی کے لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی،ترجمان کاکہناہے کہ رحمان ملک نے امریکی خاتون کے من گھڑت اور نازیباالزامات کی سختی سے تردید کی ۔
پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کے ترجمان نے کہاہے کہ امریکی خاتون نے رحمان ملک کیخلاف نازیبا الزامات کسی مخصوص فرد یا گروہ کے اکسانے پر لگائے۔
رحمان ملک نے ہمیشہ خواتین کے حقوق اور وقار کیلئے آواز بلند کی اور لڑتے رہے ہیں۔