ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدرمیں کمی


ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدرمیں کمی

پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جس کے باعث معیشت بھی بحران میں ہے تاہم اس صورتحال میں انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر آج پھر سے مہنگا ہو گیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 33 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر انٹر بینک میں 163 روپے 95 پیسے پر فروخت ہو رہاہے۔
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہواتو 100 انڈیکس 34 ہزار 749 پوائنٹس پر تھا تاہم اس میں کچھ ہی دیر میں بہتری آنے کا سلسلہ شروع ہوا لیکن یہ برقرار نہ رہ سکا اور ایک جھٹکے کے بعد واپسی کا سفر شروع ہو گیا۔ 100 انڈیکس اس وقت 40 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 34 ہزار 708 پوائنٹس کی سطح پر آ گیاہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری