امریکا پاکستان کو 21ملین ڈالر امداد دے گا


امریکا پاکستان کو 21ملین ڈالر امداد دے گا

امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسدمجید خان نے کہا ہے کہ عالمگیر وبا کروناوائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکا پاکستان کو 21ملین ڈالر امداد دے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجیدخان کا نیس ڈیک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت نے ضرورت مند افراد کی مالی امداد کے لیے متعدد اقدامات کیے، وبا سے پاکستان کی معاشی ترقی کے سفر کو دھچکا لگا، پاکستان نے آئی ایم ایف کی 1.4بلین ڈالر ریپڈفنانس سہولت سے فائدہ اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ جی 20ممالک سے قرض کی واپسی میں نرمی کے لیے سہولت حاصل کریں گے، ورلڈبینک نے بھی اس غیر معمولی صورت حال میں پاکستان کی مدد کی، امریکا نے پاکستان کو 10ترجیحی ممالک کی فہرست میں شامل کیا۔

یاد رہے کہ اپنے ایک بیان میں پاکستان میں تعینات امریکی سفیر جونزپال نے کہا تھا کہ امریکا 80لاکھ ڈالر سے زائد کی نئی امداد کے ساتھ پاکستان کی مدد کررہا ہے، امریکا کرونا پھیلاؤ اور متاثرہ افراد کی دیکھ بھال میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، تمام تراخراجات امریکی عوام ادا کررہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مالی معاونت متعدد امدادی سرگرمیوں کے لیے بروئےکار لائی جائے گی

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری