افغانستان دنیا کا ناامن ترین ملک قرار، پاکستان کی ایک درجہ بہتری


افغانستان دنیا کا ناامن ترین ملک قرار، پاکستان کی ایک درجہ بہتری

انڈیکس کے مطابق افغانستان دنیا کا ناامن ترین ملک ہے جبکہ دوسرا نا امن ملک شام ہے۔ عراق ، جنوبی سوڈان ، یمن اور صومالیہ باقی پانچ نا امن ممالک میں شامل ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، عالمی امن انڈیکس میں پاکستان نے ایک درجہ بہتری حاصل کرلی ہے اور 163ممالک میں 152ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ جب کہ بھارت نے دو درجہ بہتری حاصل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پاکستان نے تازہ ترین گلوبل پیس انڈیکس 2020 میں ایک درجہ بہتری حاصل کر لی ہے جس کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ دنیا بھر کی قومیں کتنی محفوظ یا غیر محفوظ ہیں۔

عالمی امن انڈیکس 2020 میں پاکستان اب 163 ممالک میں 152 نمبر پر آ گیا ہے کیونکہ پاکستان امن محاذ پر بہتری لانے میں کامیاب رہا تھا جبکہ گزشتہ برس پاکستان 153 نمبر پر تھا۔ دوسری جانب بھارت نے حیرت انگیز طور پر دو درجہ بہتری حاصل کرلی ہے اور وہ 141ویں نمبر سے 139ویں نمبر پر آگیا ہے۔

انڈیکس کے مطابق آئس لینڈ دنیا کا سب سے پرامن ملک ہے ، اس کی حیثیت 2008 سے برقرار ہے۔

عالمی امن انڈیکس (جی پی آئی) 163 آزاد ریاستوں اور علاقوں کی درجہ بندی کرتا ہے۔ اسے انسٹی ٹیوٹ برائے اکنامکس اینڈ پیس (آئی ای پی) کے ذریعہ تیار کیا گیا جبکہ جی پی آئی عالمی امن کا عالمی پیمانہ ہے۔ اس رپورٹ میں امن کے رجحانات۔

 اس کی معاشی قدر اور پرامن معاشروں کی ترقی کے طریقوں پر ڈیٹا سے چلنے والے سب سے بڑے تجزیے پیش کئے جاتے ہیں۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کم سے کم پر امن ممالک کے مابین فاصلہ بڑھتا جارہا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری