قومی بجٹ، گلگت میں ہاکی ٹرف بچھانےکیلئے 102.183 ملین روپے مختص


قومی بجٹ، گلگت میں ہاکی ٹرف بچھانےکیلئے 102.183 ملین روپے مختص

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں گلگت میں ہاکی ٹرف بچھانےکیلئے102.183ملین روپےمختص کیے گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حکومت نے بجٹ میں کھیلوں کے لیے 929،492 ملین روپے مختص کردیے، مختص کیا جانے والا بجٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت کھیلوں کے مختلف منصوبوں کو جاری کیا جائے گا۔
وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نیب کے لیے 5 ارب 8 کروڑ 80 لاکھ روپے مختص کیے۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال 20-2019کےبجٹ میں نیب کیلئے4ارب42کروڑمختص تھے، نئے مالی سال کے لیے نیب کے بجٹ میں 65 کروڑ سے زائد کا اضافہ کیا گیا۔
علاوہ ازیں وزارت بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کے منصوبوں کیلئے929.492ملین روپے  مختص کیے گئے، جس سے 5 جاری اور دو نئے منصوبوں کا آغاز ہوگا۔
پی ایس ڈی پی رپورٹ کےمطابق5منصوبوں کیلئے333.920ملین روپے،  پی ایس بی کوچنگ کراچی باکسنگ جمخانہ کی تعمیرکیلئے15.281ملین روپےنیشنل اسپورٹس سٹی نارووال کی تعمیرکےلیے5.000ملین روپے،   پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آبادمیں بائیو مکینیکل لیب کیلئے 126.292ملین روپے،  
بجٹ دستاویز کے مطابق 7شہروں اسلام آباد، فیصل آباد، واہ کینٹ، پشاور، کوئٹہ اور ایبٹ آباد میں ہاکی ٹیرف کی تبدیلی کیلئے85.164ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا جبکہ دو نئے منصوبوں کے لیے 595.572 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔
اسلام آبادمیں پی ایس بی میں ساؤتھ ایشین گیمزکی تیاری کیلئے300.000ملین روپے اور پی ایس بی کوچنگ سینٹرپشاورمیں ساتھ ایشین گیمزکی تیاری کیلئے295.572ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2021-2020 کے لیے 72 کھرب 94 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا جس میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔
بجٹ کا مجموعی حجم71 کھرب 30 ارب روپے  رکھا گیا ہے، آمدن کا مجموعی تخمینہ 63 کھرب 14 ارب روپے رکھا گیا ہے، محاصل سے آمدن کا تخمینہ 36 کھرب 99 ارب 50 کروڑ روپے ہے، بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 70 ارب روپے لگایا گیا ہے۔
آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ کو بڑھا کر 12 کھرب 89 ارب روپے کردیا گیا، اسی طرح تعمیراتی شعبے میں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ٹیکسوں میں آسانی اور سیمنٹ کی پیداوار پر عائد ڈیوٹی ختم کرنے کی سفارش کی گئی۔
حکومتی آمدنی کا تخمینہ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کی جانب سے محصولات کی صورت میں 4963 ارب روپے اور نان ٹیکس آمدنی کی مد میں 1610 ارب روپے رکھا گیا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری