عراق؛ امریکی فوجی اڈے پر ایک بارپھرراکٹ حملہ


عراق؛ امریکی فوجی اڈے پر ایک بارپھرراکٹ حملہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریب واقع امریکا سے وابستہ فوجی اڈے التاجی کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

عالمی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے کی رات التاجی فوجی اڈے پر کاتیوشا راکٹ داغے گئے ہیں تاہم کسی قسم کی جانی نقصانات کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مارچ 2020 میں بھی التاجی میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 3 امریکی اور ایک برطانوی فوجی ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہوئے تھے جس کے بعد امریکی دہشتگردوں نے اگلے ہی روز عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی  کے مراکز پر بم گرائے تھے جس میں 3 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری