ایران؛ کروناوائرس کے حملے جاری، مزید 113 افراد جاں بحق


ایران؛ کروناوائرس کے حملے جاری، مزید 113 افراد جاں بحق

دنیا بھر کی طرح ایران میں بھی کرونا وائرس کے حملے بدستورجاری ہیں اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید113 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کا کہناہے ملک میں کرونا وائرس کے حملے بدستور جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں 2ہزار449 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ان میں سے 842 افراد اسپتال میں داخل کرالیا گیا ہے اور باقی کو ضروری ہدایات کے بعد گھرجانے کی اجازت دی گئی ہے۔
ڈاکٹر سیما سادات لاری کا کہنا ہے کہ اب تک ملک بھرمیں 1لاکھ 89ہزار876 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔
اور وفات پانے والوں کی مجموعی تعداد 8ہزار950 ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل وکرم سے اب تک 1لاکھ 50ہزار افراد مکمل طور پر صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
ڈاکٹر سیما سادات لاری نے کہا کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 2ہزار765 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں اب تک 12لاکھ 69ہزار194 افراد کا ٹسٹ کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ سستان وبلوچستان؛ خوزستان، آذربایجان غربی، هرمزگان اور کردستان میں سب سے زیادہ کسیز سامنے آررہے ہیں۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری