کراچی کے 16 یونین کونسلز میں لاک ڈاؤن کی سفارش


کراچی کے 16 یونین کونسلز میں لاک ڈاؤن کی سفارش

کراچی کے ضلع غربی میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 16 یونین کونسلز میں اسمارٹ لاک ڈاون کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ضلعی ہیلتھ آفیسر نے ڈپٹی کمشنر غربی کو خط لکھاہے جس میں کہا گیا ہے کہ ضلع میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے سائٹ پہلے اور بلدیہ ٹاؤن دوسرے نمبر پر ہے۔
 خط کے مطابق گڈاپ ٹاؤن کے علاقے گلشن معمار اور خدا کی بستی میں 34 کورونا کیسز رجسٹرڈ ہیں، یوسی 6 معمار آبادم سرجانی سیکٹر الیون ون میں فائیو سی، فائیو ڈی، فور بی، فور سی اور 7 اے میں 37 مریض ہیں۔
اس کے علاوہ کیماڑی ٹاؤن یوسی ون بھٹہ ولیج، سعیدآباد مسجد روڈ اور عمر خان روڈ میں 20 مریض ہیں جب کہ یوسی 2 سلطان آباد، حبیب پبلک اسکول اسٹریٹ میں کورونا کے 34 مریض ہیں۔
 جیو نیوز کے مطابق خط میں بتایا گیا ہےکہ یوسی 3 کیماڑی ڈاکس اور مجید کالونی میں کورونا کے 47 مریض ہیں، بلدیہ ٹاون یوسی 3اسلام نگر نیول کالونی میں کورونا کے 37 مریض ہیں جب کہ یوسی 4 نئی آبادی سیکٹر فور سی اور 8 بی میں 41 افراد کورونا سے متاثر ہیں۔
خط کے مطابق یوسی 5 سعید آباد 5 جے، اے 3 میں 134 کورونا کے مریض ہیں، یوسی 6 مسلم مجاہد، آفریدی کالونی میں 27 کورونا مریض موجود ہیں، یوسی 7 مہاجر کیمپ، کوکن کالونی میں بھی کورونا کے 30 مریض ہیں جب کہ سائٹ ٹاؤن یوسی 4 میٹروول میں سب سے زیادہ 149 کورونا کے مریض ہیں۔
خط کے مطابق یوسی 6 فرنٹیئر کالونی سیکٹر 4،  5 میں کورونا کے 44 کیس رپورٹ ہوئے، یوسی7 بنارس اسلامیہ، سبحانی محلہ میں کورونا کے 28 اورنگی ٹاؤن یوسی6 غازی آباد، کرسچن کالونی میں41  یوسی 11 داتا نگر 7 اے، سیون بی، سیکٹر 8 میں 31 کورونا کے مریض ہیں جب کہ یوسی 12 مجاہد کالونی، ملت آباد، گلفام آباد، علی گڑھ کالونی میں 27 مریض ہیں۔
واضح رہےکہ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 55 ہزار سے زائد ہے جن میں سے نصف سے زائد کا تعلق کراچی سے ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری