خاتون اول بشریٰ بی بی کے قبضے میں جن ہونے کا دعویٰ، دفاع کے لئے زلفی بخاری میدان میں آگئے


خاتون اول بشریٰ بی بی کے قبضے میں جن ہونے کا دعویٰ، دفاع کے لئے زلفی بخاری میدان میں آگئے

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز زلفی بخاری نے سابق ترجمان پنجاب حکومت عظمیٰ کاردار کی مبینہ ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون اول کی پیٹھ پیچھے برائی کرنا شرمناک ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وزیرا اعظم اور خاتونِ اول کا احترام ہمارے لیے اہم ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ پارٹی سے منسلک افراد کا اس طرح کا رویہ انتہائی شرمناک ہے۔
خیال رہے کہ عظمیٰ کاردار کی ایک مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی تھی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی سفارش پر وزیراعظم عمران خان نے چار سے پانچ بندوں کو مختلف اسٹینڈنگ کمیٹیز کے چیئر پرسن لگادیے گئے ہیں۔
مبینہ ویڈیو میں عظمیٰ کاردار کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ خاتون اول بشریٰ بی بی ان کے قبضے میں جن ہیں، جن سے وہ کام کروا لیتی ہیں اور ان کو وزیراعظم عمران خان کے گھر پر مکمل کنٹرول حاصل ہے اور کوئی بھی ان کی اجازت کے بغیر راستہ پار نہیں کرسکتا ہے۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد عظمیٰ کاردار کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ عظمیٰ کاردار بطور ممبر میڈیا اسٹریٹیجی کمیٹی ترجمان حکومت پنجاب تھیں۔ ان کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری