سعودی عرب، 12لاکھ غیرملکی محنت کشوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ


سعودی عرب، 12لاکھ غیرملکی محنت کشوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

سعودی عرب میں کرونا وائرس بے قابو ہونے کے بعد اس ملک نے حکام نے12لاکھ غیرملکی محنت کشوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث بے روزگاری بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے سعودی حکام نے 12 لاکھ غیر ملکی افراد کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے 2020کے دوران تقریباً 12لاکھ تارکین وطن مزدور واپس چلے جائیں گے۔

جدوہ انویسٹمنٹ کمپنی کی ایک رپورٹ کے مطابق میزبانی، کھانے پینے کی خدمات، انتظامیہ اور کھیلوں کی سرگرمیوں ، بہ شمول کرایہ اور لیز ، ٹریول ایجنسیوں ، سکیورٹی اور عمارتوں کی خدمات کے شعبے زیادہ متاثر ہوں گے اور ان میں کام کرنے والے تارکینِ وطن مزدور آبائی ممالک کو لوٹ جائیں گے۔

 

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری