سندھ حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافےکا فیصلہ


سندھ حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافےکا فیصلہ

سندھ حکومت نے پیپلز پارٹی قیادت کی ہدایت پر نئے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافےکا فیصلہ کیا ہے۔

 تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سندھ حکام کا کہنا ہے کہ بجٹ میں غریبوں، کاشتکاروں، نوجوانوں، سرکاری اور پرائیوٹ ملازمین کو ریلیف دیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کراچی میں سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی ورزا سمیت مختلف محکموں کےسیکریٹریز نے شرکت کی

ترجمان کے مطابق اجلاس میں سندھ کابینہ نے نئے مالی سال کی بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی ہے ۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کاکہنا ہے کہ مشکلات کے باوجود ہم نے ترقیاتی کاموں کے لیے بجٹ رکھا ہے، ہم نے کوشش کی ہے کہ متوازن بجٹ پیش کریں، ہم سندھ کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

ذرائع کے مطابق آج پیش کیے جانے والے سندھ کے بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ پیپلز پارٹی قیادت کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ سندھ بجٹ دستاویز 2020-21 میں سالانہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے 209 ارب روپے اور زرعی شعبے کے لئے 10 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق تعلیم کے لئے 23 ارب روپے ، صحت کے لئے 28 ارب اور آبپاشی کے لئے 17 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی بجٹ دستاویز میں  زرعی تحقیق کی کوئی نئی اسکیم شامل نہیں ہے، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ کیلئے 3 ارب 11 کروڑمختص کرنے کی تجویز ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق ملیر ایکسپریس وے کیلئے 2 ارب 7 کروڑ مختص کرنے کی تجویز ہے، کراچی ٹھٹھہ ڈبل ٹریک روڈ کیلئے 1 ارب 86 کروڑ مختص کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی بجٹ میں کورونا سدباب کیلئے 5 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری