داعش کوشکست دینے کی سزا، امریکا کا شام کے خلاف پابندیوں کا اعلان


داعش کوشکست دینے کی سزا، امریکا کا شام کے خلاف پابندیوں کا اعلان

امریکی حکام نے شامی صدر بشار الاسد کوتکفیری گروہ داعش کو شکست دینے پرمزید سخت پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  امریکا نے شام میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف جاری طویل جنگ کے خاتمے کے لیے صدر بشارالاسد کی حکومت پر سخت ترین مالی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عالمی ذرائع کا کہنا ہے کہ  امریکا کی جانب سے عائد تازہ پابندیوں میں 39 کمپنیاں اور بشارالاسد اور ان کی اہلیہ اسما سمیت کئی افراد کونشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکا کے سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو نے بشارالاسد اور ان کی اہلیہ پر من گھڑت اور بےبنیاد الزامات لگاتے ہوئے کہا بشار الاسد جنگ سے فائدہ اٹھا رہے رہیں۔

مائیک پومپیو نے ڈونلڈ ٹرمپ کا شام پر پابندیوں سے متعلق دستخط شدہ قانون کے مطابق نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئی پابندیاں بشارالاسد پر معاشی اور سیاسی دباؤ بڑھانے کی شروعات ہیں جبکہ مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

امریکی سیکریٹری اسٹیٹ نے کہا کہ 'ہم مزید پابندیاں لگائیں گے اور ہم اس وقت تک نہیں رکیں گے جب تک بشارالاسد اور اس کی حکومت شام کے عوام کے خلاف اپنی غیر ضروری اور بدترین جنگ ختم نہیں کرتے اور حکومت تنازع کے سیاسی حل کے لیے تیار نہیں ہوتی'۔

واضح رہے کہ شامی حکومت گزشتہ کئی سالوں سے امریکا، اسرائیل، ترکی اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مصروف ہے۔

شامی حکومت نے ملک کے بیشترعلاقوں سے داعشی درندوں کا خاتمہ کردیاہے۔

خیال رہے کہ واشنگٹن اپنے شہریوں پر شام کو برآمدات اور سرمایہ کاری پر پابندی لگا چکا ہے، اسی طرح تیل اور ہائیڈروکاربن سے متعلق مصنوعات کی ترسیل بھی منجمد ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری