وزیراعظم کا دورہ سندھ عوام کے زخموں پر نمک چھڑنے کیلئے تھا: بلاول


وزیراعظم کا دورہ سندھ عوام کے زخموں پر نمک چھڑنے کیلئے تھا: بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کاپہلا کیس آنے کے 6 ماہ بعد سیلیکٹڈ وزیراعظم نے سندھ کا دورہ کیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ٹوئٹر پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کا دورہ سندھ صرف عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنےکے لیے تھا، سلیکٹڈ وزیراعظم نے فاقہ کشی اور وبا سے بچاؤ کے لیےکچھ بھی کرنےکو مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں وبا کے دوران سندھ کے 229 ارب روپوں پر ڈاکا ڈالا گیا، بجٹ ناقابل یقین دباؤ کا شکار ہمارے شعبہ صحت کےحق میں نہیں، سلیکٹڈ وزیراعظم نے ہمارے کسانوں کو ٹڈی دل اور معاشی تباہی کے رحم و کرم پر چھوڑدیا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غریبوں کی امداد کم کی گئی، سلیکٹڈ وزیراعظم نے اسٹیل ملز کے 10ہزار ملازمین کو نکالنےکا فیصلہ کیا لیکن ڈیم کی تعمیر کیلئے 80 ارب روپے ڈھونڈ نکالے۔

چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ عمران خان نے سندھ میں کورونا کے خلاف اگلی صفوں پر جدوجہد کرنے والوں سے ملاقات سے انکار کیا، اپنا سب داؤ پر لگا کر ہماری زندگیاں بچانے والے ڈاکٹرز اور سندھ میں ٹیم کو لیڈ کرنے والے وزیراعلیٰ سے عمران خان نے ملاقات سے انکار کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری