پنجاب؛ سرکاری کالجوں میں آن لائن کلاسیں شروع کرنے کے احکامات


پنجاب؛ سرکاری کالجوں میں آن لائن کلاسیں شروع کرنے کے احکامات

محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری کالجوں کوایسویسی ایٹ ڈگری، انٹر میڈیٹ اور دیگر کلاسز آن لائن شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے 22جون سے آن لائن کلاسز کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

 ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام ایم اے پروگرام اور انٹر میڈیٹ پروگرام سمیت دیگر پروگراموں کے لیے بھی آن لائن کلاسز کا آغاز کیا جائےگا۔

اس حوالےسے کالج اساتذہ نے کہا ہے کہ آن لائن کلاسز پہلے بھی بی ایس پروگرامز کے لیے جاری ہیں۔ اب دیگر پروگرامز کے لیے بھی آن لائن کلاسز کے اقدامات کرنے کو کہا گیا ہے۔

 اساتذہ کے مطابق طلبہ کی جانب سے آن لائن کلاسز میں طلبہ کو انٹرنیٹ کی سہولت پوری طرح میسر نہیں ہیں۔ لاہور کے علاوہ دیگر دور دراز علاقوں میں طلبہ کو انٹرنیٹ کی سپیڈ کےحوالےسے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دیہی علاقوں میں نیٹ کی سپیڈ کم ہونے سے طلبہ کو پوری طرح لیکچر ڈلیور نہیں ہو پاتا۔ تاہم بعض اساتذہ نے یہ بھی کہا ہے کہ محکمہ کی جانب سے انہیں آن لائن کلاسز لینے کو کہا گیا ہے مگر کسی قسم کی سہولت فراہم نہیں کی گئی ہے۔

محکمہ انہیں سہولیات بھی فراہم کرے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری