جامعہ بنوریہ العالمیہ کے مہتمم مفتی نعیم انتقال کر گئے


جامعہ بنوریہ العالمیہ کے مہتمم مفتی نعیم انتقال کر گئے

درسگاہ جامعہ بنوریہ العالمیہ کے عالم دین مفتی نعیم انتقال کرگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، مفتی نعیم کے صاحبزادے  نے اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد مفتی نعیم دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ کئی روز سے ان کی طبیعت خراب تھی۔ اس بار طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور راستے میں ہی انتقال کرگئے۔

جامعہ بنوریہ کے استاد سیف اللہ ربانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اتوار بعد از نماز عصر مفتی نعیم کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

 انہوں نے بتایا کہ مفتی نعیم کی تدفین ان کے والد کے پہلوں میں جامعہ بنوریہ قبرستان میں کی جائے گی۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مفتی نعیم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری