سعودی عرب یمن جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے، امریکی جنرل کا دعویٰ


سعودی عرب یمن جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے، امریکی جنرل کا دعویٰ

امریکی فوج کی مرکزی کمان کے سربراہ جنرل فرینک میکنزی نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی اتحاد یمن جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے۔

امریکی فوج کی مرکزی کمان کے سربراہ جنرل فرینک میکنزی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب صدقِ دل کے ساتھ یمن میں جاری تنازع کے ایک متفقہ حل تک پہنچنے کی کوششیں کر رہا ہے۔

عالمی ذرائع کے مطابق میکنزی نے یہ بات انسٹی ٹیوٹ آف مڈل ایسٹ کو دیے گئے بیان میں کہی۔

واضح رہے کہ سعودی اتحادی افواج کو امریکا کی بھرپورحمایت حاصل ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی حکام امریکی اشاروں پر ناچتے ہیں۔ امریکی اشارے ملنے کے بعد یمن پر مسلط کردہ جنگ ختم ہوسکتی ہے۔

امریکی جنرل نے دعویٰ کیا کہ جنگ کے خاتمے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

خیال رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران گزشتہ کئی سالوں سے یمن جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔

یاد رہے کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں ہزاروں بے گناہ یمنی مسلمان شہید اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔ سعودی اتحادی افواج اب بھی مسلسل یمن پر فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری